لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہر طرح سے بھارتی ٹیم کو 17 سال کے طویل عرصے بعد میگا ایونٹ جتوانے کیلئے سپورٹ فراہم کرنے لگی ہے۔ آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کو وارم اَپ میچ کیلئے 9 جون کو پاکستان بھارت میچ کیلئے مختص نیویارک کا نساؤ کرکٹ سٹیڈیم الاٹ کر دیا جہاں بھارتی ٹیم بنگلادیش کیخلاف پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔بھارت کو وارم اَپ میچ کیلئے نساؤ سٹیڈیم الاٹ کرنے پر شائقین نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہارکیا۔