لاہور(سپورٹس رپورٹر)لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم دمبولا تھنڈرز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔برطانوی بنگلہ دیشی شہری تمیم رحمان کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے۔تمیم رحمان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ لنکا پریمیئر لیگ نے گرفتاری کے بعد دمبولا ٹیم کی اونر شپ کا معاہدہ منسوخ کردیا۔