سینٹ کے اجلاس میں چلبل پانڈے کی بازگشت رہی۔ سینیٹر محسن عزیر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ انڈین فلموں کے چلبل پانڈے کی طرح نظر آتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے، جس پر حکومتی نشستوں سے شور مچایا گیا۔ حکومتی بنچز سے اعتراض کیا گیا کہ سینیٹر محسن عزیز کے جملے مناسب نہیں جس پر قائم مقام چیئرمین نے چلبل پانڈے کے الفاظ حذف کروا دیئے۔ ایوان میں سینٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظور کرلی گئی۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کمیٹی کی صدارت کریں گے۔ اسحاق ڈار، شبلی فراز، سلیم مانڈوی والا کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ میں اپنی آپ بیتی سنانا چاہتا ہوں، ایک سیاسی کارکن ہوں، کس طرح مجھے توہین عدالت قانون کا نشانہ بنایا گیا۔ سینیٹر ایمل ولی خان نے ایوان میں اپنے آپ کو کم عمر قرار دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔