پنجاب پولیس خدمت مراکز کے قیام، کمیونٹی پولیسنگ کیلئے کوشاں:آئی جی 

May 23, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ کا افتتاح کر دیا ۔  خدمت مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس خدمت مراکز کے قیام، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ آئی جی پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنر بننے والی علیزہ اور ان کے سب انسپکٹر والد سے ملاقات کی، انکی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علیزہ فہیم کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا اور والد کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر فہیم اکبر کی بیٹی کی طرح دیگر پولیس اہلکاروں کے بچے بھی مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس ملازمین کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، تمام سپروائزری افسران ماتحت سٹاف کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ ویلفیئر، ڈسپلن، ایڈمن اور دیگر پیشہ وارانہ امور بارے درخواستیں کو میرٹ کے مطابق فی الفور نمٹایا جائے۔

مزیدخبریں