اشرف عاصمی کالاہور کی عدالتوں کی تقسیم کے حقائق پرمراسلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ارسال 

 لاہور(نیوز رپورٹر )لاہور کی عدالتوں کی تقسیم کے حقائق کے حوالے انسانی حقوق کے علمبردار اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو مراسلہ ارسال کیا جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ چیف جسٹس 5ماہ سے زائد عرصہ سے وکلاء اور سائلین کی بے چینی کا نوٹس لیں۔ انہوںنے تفصیل کیسا تھ لاہور کی سول عدالتوں کی تقسیم کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو اپنی گزارشات پیش کی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ گڈ گورننس نام کی کوئی شے نہ ہونے کا شاخسانہ یہ ہے کہ لاہور میں تجاوزات کی بھر مار ہے ۔ ماڈل ٹاون کچہری میں سول کیسز ایوان عدل سے ٹرانسفر کردئیے گئے ۔ وکیل جب لاہور کی 5 چھ تحصیلوں میں کیس کیلئے جائیگا تو وہ ہر  کیس پر توجہ کیسے دے سکتا ہے۔ عدالتوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرنے کا حکم دیں۔

ای پیپر دی نیشن