پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن ، سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کانفرنس اختتام پذیر  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن اور سنٹر فار پیس اینڈ سیکولر سٹڈیز کے اشتراک سے دوسری وائس چانسلرز سوک ایجوکیشن کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی جس میں پنجاب کی 30 یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آخری روز پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کی تقریب بھی ہوئی۔ چیئرمین پنجاب ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع نے دستخط کیے۔

ای پیپر دی نیشن