لاہور(نیوز رپورٹر) اکبر علی خان، اسامہ طارق، صلاح الدین ایوبی، ارشدگجر، جاوید اقبال خان،نوشیرخان حسن منیربھٹی ہم قومی میڈیا کے ذریعے وزیراعظم پاکستان اور چاروں صوبائی چیف منسٹرز سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ملک بھر میں محکمہ بجلی واپڈا، ریلوے، بینکس، صنعت، تجارت، میڈیا کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں آئندہ بجٹ 2024-25میں کم ازکم 50 فیصد اضافہ کرائیں نیزکم ازکم اجرت مبلغ 50 ہزار روپے ماہوار مقرر اور بڑھاپا پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار کی جائے۔وہ سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں ٹریڈیونین سازی پر ناروا پابندیاں آئی ایل او کی کنونشنز نمبر87،98 کے مطابق ختم کی جائیں۔ لیبر قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔ جاگیرداروں، سرمایہ داروں سے ٹیکس وصول کیا جائے۔ خواتین کو ایک جیسے کام کی مساوی اجرت ادا کی جائے۔
ورکرز کنفیڈریشن :بجٹ میں اجرت 50 ہزارمقرر ،پنشن 40ہزارکرنے کا مطالبہ
May 23, 2024