لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کے لیے ہتک عزت کا بل لیکر آئی ہے۔نیاقانون بدنیتی پرمبنی ہے۔یہ قانون آزاد صحافت کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے اپنی نا اہلی اور کرپشن جیسے گھناؤنے کردار کو چھپانے کیلئے بل پاس کروایا ہے۔