جے یو آئی کی رکنیت سازی کا آغاز ،صوبوں کے ناظم ،مرکزی معاونین کا اعلان 

May 23, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کی رکنیت سازی کا آغاز ملک بھر شروع کر دیا گیا ہے۔ مر کزی ناظم انتخاب مولانا عطاء الحق درویش جو چیف الیکشن کمیشنرہوں گے۔ انہوں نے چاروں صوبوں کے ناظم انتخاب اور مرکزی معاونین کا اعلان کردیا ہے۔ مولانا درویش مر کزی ناظم انتخاب نے نورخان ایڈووکیٹ کو پنجاب ،مولانا صالح انڈھر کو سندھ، مولانا احمد علی درویش کو خیبر پی کے او رمولاناکمال الدین کو بلوچستان ، رحمت خالق کوگلگت  بلتستان اور مولانا حمداللہ کو اسلام آباد کا ناظم انتخاب مقرر کیا ، قبائل علاقوں کے ناظم انتخابات مرکزی ناظم خود ہوں گے۔ 

مزیدخبریں