ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے:حسن مرتضیٰ 

لاہور(نیوز رپورٹر) سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی بستی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔ صدر آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کیخلاف میڈیا ٹرائل کے باوجود کبھی آزادی رائے پر قدغن نہیں لگائی۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے ہتک عزت بل پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے میں پیپلزپارٹی حصہ نہیں بنی۔انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا میں کردار کشی پگڑیاں اچھالنے کے خلاف ہیں لیکن سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیربل پیش کرنا غلط ہے۔حکومت پنجاب کو ہتک عزت بل پروقت ضائع کئے بغیر صحافی تنظیموں سے مذاکرات کرنا چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن