لاہور(نیوز رپورٹر) وائس چیئر پرسن پی ایس پی اے جہاں آرا وٹو نے ایرانی قائم مقام کونسل جنرل علی اصغر مغاری سے خصوصی ملاقات کی اور حالیہ افسوس ناک حادثے میں شہید ہونیوالے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللنہان اور ان کے رفقا کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جہاں را وٹو نے کہا ابراہیم رئیس ہی صرف ایران کے نہیں بلکہ مسلم امہ کے ایک عظیم لیڈر تھے۔
جہاں آرا وٹو کی علی اصغر مغاری سے ملاقات ایرانی صدر ورفقا کی وفات پر تعزیت
May 23, 2024