گورنر پنجاب کاایرانی سفارتخانے  کا دورہ ، سفیرسے اظہار تعزیت

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے گئے جہاں انہوں نے ایرانی صدر اور رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے اظہار تعزیت کی۔ گورنر پنجاب نے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اوران کی بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ایرانی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن