برطانوی پارلیمنٹ تحلیل: الیکشن 4 جولائی کو ہوں گے

لندن (عارف چودھری + نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیراعظم نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کروانے کا اعلان کر دیا۔ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ آج کنگ چارلس سے ملاقات کی ہے۔ کنگ چارلس کو قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے آگاہ کیا، بادشاہ چارلس نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ برطانیہ کیلئے یہ فیصلہ کن لمحہ ہے، میں معاشی استحکام بحال کرنے کیلئے حکومت میں آیا تھا، معاشی استحکام کیلئے ہم نے دو سنگ میل پار کر لیے ہیں، جوکچھ حاصل کرچکے اس پر مجھے فخر ہے۔ وزیراعظم رشی سونک کل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے۔ رائے عامہ کے سروے میں کہا گیا کہ برطانیہ میں اپوزیشن لیبر پارٹی کو حکمران کنزرویٹو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر دفاع نے اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کر دیا۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون اپنا دورہ مختصر کر کے ہنگامی طور پر برطانیہ پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن