ژوب: ایک ماہ میںسکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوئے

May 23, 2024

اسلام آباد  (خبرنگارخصوصی) افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ، بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 29 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر  ) کے مطابق پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کے معاملے پر پاک افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیے۔ آپریشن بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں 21 اپریل کے بعد کیے گئے، ایک ماہ کے آپریشنز میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ  14 مئی کو میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے سرحدوں کو محفوظ بنانے کا عزم بنا رکھا ہے، سکیورٹی فورسز شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ  پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت کو مثر سرحدی انتظام قائم کرنے کا کہہ رہا ہے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان عبوری حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے گی۔

مزیدخبریں