لاہور(نیٹ نیوز) بھارتی کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کبڈی چیمپئین شپ اور ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔ بھارتی ٹیم پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔ سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن کی وجہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینا قرار دیا ہے۔
بھارتی کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد
May 23, 2024