اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے اس سلسلے میں ماسٹر پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ 500 بیڈز پر مشتمل اس ہسپتال میں آپریشن تھیٹرز سمیت علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ بیشتر مریضوں نے ہسپتال سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، بعض مریضوں نے طبی سہولتوں کے فقدان کی شکایات بھی کیں۔ کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ راحیلہ وزیرداخلہ محسن نقوی کو بیماری کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑیں۔