اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، انتخابی عمل میں ووٹرز کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پوری دنیا کا مسئلہ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یو این ڈی پی الیکشن سپورٹ پروگرام کے ذریعے تکنیکی معاونت کی فراہمی، فیک نیوز، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے لئے خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل دور میں پاکستان میں انتخابی مہمات میں تبدیلی آئی ہے۔
انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ، وزیراطلاعات
May 23, 2024