ڈھاکا(این این آئی)بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم بھارت میں لاپتا ہوگئے۔ بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم کا تعلق حکمران جماعت عوامی لیگ سے ہے اور وہ علاج کی غرض سے 12 مئی کو بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچے تھے۔پولیس کو خدشہ ہے کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔