کھاد فراہمی یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے: وزیر فوڈ سکیورٹی  

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ صنعت و پیداوار رانا تنویر سے صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے زراعت کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی شعبے کی ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے، کسانوں کو یوریا اور ڈے اے پی کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، کسانوں کو کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن