ایم ڈی گورنمنٹ ہاؤسنگ کی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی‘ انٹراکورٹ اپیل نمٹا دی

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فاونڈیشن رائے ناصر کے بیان کی روشنی میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل نمٹا دی۔ رائے ناصر نے عدالتی فیصلے پر من وعن عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں رولز میں ترمیم کی جا رہی ہے، رولز میں ترمیم کیلئے آئندہ دو یوم میں بورڈ کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔ عائشہ بی بی کے وکیل اسد منظور بٹ نے موقف اپنایا کہ پیسوں کی ادائیگی اور عدالتی فیصلے کی باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جا رہا۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری پنجاب ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن نے پلاٹ کا قبضہ دینے کی یقین دہانی کرائی، متعلقہ سیکرٹری نے اپنے بیان کے باوجود قبضہ نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن