لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رائیونڈ کے علاقہ کا 24 سال پرانا اراضی تنازعہ حل کر دیا۔ عدالت نے ممبر بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے زمین نواب فتح قزلباش فیملی کو واپس دلا دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صابر حسین نامی شخص نواب فیملی کا ملازم تھا، صابر حسین نے اپنی زوجہ عصمت گل سے مل کر نواب فیملی کی زمین ہتھیائی۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ممبر بورڈ آف ریونیو نے ریونیو کورٹس کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر زمین صابر حسین کو دیدی، ممبر ریونیو بورڈ کا فیصلہ غیر قانونی ہے اس لئے عدالت فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
ہائیکورٹ، 24 سال پرانا اراضی کا تنازعہ حل، ممبر بورڈ آف ریونیو کا فیصلہ کالعدم
May 23, 2024