لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد ہلاکت کیس کم عمر ملزم افنان شفقت کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر 25 مئی کو دلائل طلب کرلئے،مدعی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا اور دلائل کیلئے مہلت طلب کی۔ علاوہ ازیں عدالت نے ملزم افنان کیخلاف کار کی ٹکر سے چھ افراد ہلاکت کے ٹرائل کی کارروائی 8 جون تک ملتوی کر دی۔ ملزم افنان کو جیل سے ٹرائل کی حاضری کیلئے پیش کیا گیا۔
کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کے ملزم کی درخواست ضمانت پر 25 مئی کو دلائل طلب
May 23, 2024