گندم درآمد: جوڈیشل انکوائری کیس میں نیب کو فریق بنانے کی درخواست پر جواب طلب 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گندم کی درامد کرنے کی جوڈیشل انکوائری کیس میں نیب کو فریق بنانے کی درخواست پر فریقین  سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل  کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نگران حکومت نے گندم کی موجود ہونے کے باوجود اسے در آمد کیا، گندم درآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن اسے درآمد کر کے اربوں کا فائدہ پہنچایا گیا، استدعا ہے کہ گندم درآمد کرانے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن