پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمشن  سے جواب طلب

May 23, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد عاطف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمشن و فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے رانا ارشد کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا الیکشن کمشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں