لاہور(نامہ نگار)چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر ایک فلور ملز میں شوگر کین ٹینک میں دو کاریگر گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔ چوہنگ ملتان روڈ پر ایک فلور ملز میں گنے سے رس نکال کر شوگر کین ٹینک بھرا جارہا تھا۔اس دوران ٹینک کا پائپ بند ہوگیا۔جس پر دو کاریگر اسلم اور نعمان پائپ ٹھیک کرنے کیلئے بلائے گئے۔دونوں کاریگر کام کے دوران ٹینک میں گر گئے۔ دونوں کی نعشیں ٹینک سے باہر نکال لی ہیں۔ مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔