اخراجات بڑھ گئے، اینٹیں 12 ہزار 5 سو کے نئے ریٹ پر فروخت ہوں گی: بھٹہ مالکان  

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نڑوالا روڈ کے صدر رانا آصف خاں، جنرل سیکر ٹری رانا رئوف خاں نے تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے ضلعی تنظیم کے فیصلہ کے مطابق 30جون کو اپنے سیکٹر کے بھٹے بند جبکہ اینٹوں کا ریٹ 12ہزار 5سو روپے مقرر کر دیا ہے۔ تمام ممبران نے متفقہ طور پر نئے ریٹ پر اینٹیں سیل کرنے کا حلف بھی دے دیا۔ رانا آصف خاں کی زیر صدارت اجلاس میاں اسد یوسف، حاجی ابراہیم، ذیشان ڈوگر، ملک مٹھو، رانا ارسلان طیب خاں دیگر بھی موجود تھے۔ رانا آصف خاں نے کہا کہ کوئلہ اور پیٹرولیم مصنوعات و دیگر خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بھٹے کا کاروبار بحرانوں کا شکار ہو گیا ہے۔ حکومت بھی ان کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ضلع کے بھٹہ مالکان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے ریٹ میں کم از کم 3ہزار روپے کا اضافہ کریں۔ اگر فوری ریٹ نہ بڑھایا گیا تو کاروبار تباہ ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن