پشاور (بیورو رپورٹ) پنشن اخراجات اور مالی بحران کے پیش نظر یونیورسٹیوں میں نیا سروس سٹرکچر لانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سروس سٹرکچر کو حتمی شکل دینے کے لئے قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کر لی ہے۔ نئے سروس سٹرکچر میں اساتذہ پر پابندی ہو گی کہ وہ بنولہ فنڈ کی طرز پر پنشن فنڈ بھی ان کی ماہانہ تنخواہ سے منہا کیا جائے گا۔ خیبر پی کے کی مختلف یونیورسٹیوں کے لئے نیا سروس سٹرکچر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نافذ العمل کر دیا جائے گا۔ نئے سروس سٹرکچر کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں لیکچررز کی ریگولر آسامیاں ختم کی جا رہی ہے۔ جی پی فنڈ کے بجائے سی پی فنڈ یونیورسٹیوں میں بھی نافذ العمل کیا جا رہا ہے۔ صوبے کے مختلف یونیورسٹیاں اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔
خیبر پی کے: مالی بحران ‘ یونیورسٹیوں میں نیا سروس سٹرکچر لانے کیلئے تیاریاں
May 23, 2024