بجلی  چوری ‘لیسکو 555 کنکشن منقطع، 55 گرفتار، فیسکو میں 33 ملوث پائے گئے 

May 23, 2024

لاہور+ فیصل آباد ( این این آئی+ نمائندہ خصوصی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف انسداد بجلی چوری مہم کو 241روز مکمل ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 555ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 183 کے خلاف مقدمات درج کرکے 55 کوگرفتار کرلیا گیا۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 5 لاکھ 20 ہزار 898یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 1 کروڑ 34 لاکھ 89 ہزار 828 روپے بنتی ہے۔ فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز مزید 33بجلی چور پکڑے گئے جن کو 53ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 19لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 256 روز کے دوران کل 8251بجلی چوروں کو پکڑا گیا۔

مزیدخبریں