فیصل آباد+ سرگودھا+فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کر لی۔ غربت اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات، جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر پرتاب نگر کی رہائشی ساٹھ سالہ شگفتہ بی بی نے گول مسجد کے قریب نہر میں چھلانگ لگا دی۔ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر سرگودھا کے 15 سالہ نوجوان نے قصبہ قائد آباد کے علاقہ گولے والی میں 15 سالہ نوجوان ذیشان نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ پر زہریلی گولیاں نگل لیں۔ فیروزوالہ میں جی ٹی روڈ کی آبادی سلطان پارک میں بڑے بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر چھوٹے بھائی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی محسن نے والدین سے جیب خرچ مانگا جس پر بڑے بھائی نے اسے ڈانٹا، جس پر دلبرداشتہ ہو کر محسن نے خودکشی کر لی۔