5 سال میں ممنوعہ ہتھیاروں کے 50 ہزار اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا انکشاف  

May 23, 2024

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ساڑھے 5 سال میں ممنوعہ ہتھیاروں کے ہزاروں اسلحہ لائسنس جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت اور نگران دور میں کل 50 ہزار 966 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران دور حکومت میں کل 12 ہزار 621 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے، جس میں 9 ہزار 561 ممنوعہ اور 3 ہزار 60 غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس شامل ہیں۔ اتحادی دور میں کل 23 ہزار 52 اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔ سابقہ اتحادی دور میں 13 ہزار 340 ممنوعہ اور 9 ہزار 712 غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کل 15 ہزار 293 اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی دور میں 656 ممنوعہ اور 14 ہزار 637 غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس جاری ہوئے تھے۔

مزیدخبریں