لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے 3 اور 16 ایم پی او کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے 10 جون تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں دفعات کے تحت کتنے نظربندی کے احکامات جاری ہوئے؟ 9 مئی کے بعد جاری نظربندی آرڈرز کی مکمل تفصیلات پیش کی جائیں۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ 3 اور 16 ایم پی او کے تحت حکومت نے سینکڑوں آرڈرز جاری کئے، لوگوں پر تشدد کیا گیا اور گھروں کو توڑا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت سیکشن 3 اور 16 ایم پی او کو کالعدم قرار دے۔
3 اور 16 ایم پی او کو کالعدم قرار دینے کی درخواست چیف سیکرٹری 10 جون تک رپورٹ طلب
May 23, 2024