لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا الیکشن ایکٹ شق 215 کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت کو نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن رولز 162(2) الیکشن ایکٹ کے متصادم بنایا گیا ، اس رول کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت کو الاٹ کیا جاسکتا، عدالت رول کو الیکشن کمیشن ایکٹ سے متصادم قرار دے ،عدالت رول کو الیکشن ایکٹ کے مطابق بنانے کا حکم دے۔