اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں مبینہ طور پر لاہور ہائی کورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کے جاں بحق ہونے کے مقدمہ میں تفتیش کے لئے آئی جی اسلام آباد کو چار ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ ایک انوسٹی گیشن دو سال سے زیر التواء ہے کچھ نہیں کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ یہ کیس محض دس دن کا تھا میں اب خود اس کیس کو دیکھوں گا، چیف جسٹس نے کہا کہ انوسٹی گیشن آپ کا کام ہے آپ نے کرنی ہے، عدالت اس میں مداخلت نہیں کرے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی سے شہری کی ہلاکت، آئی جی اسلام آباد کو 4 ہفتوں کی مہلت، سماعت ملتوی
May 23, 2024