خیبر پی کے حکومت تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے 24 مئی کو بجٹ پیش کریگی

پشاور(آئی ا ین پی ) خیبر پی کے حکومت نے تاریخ میں پہلی بار وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پی کے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس بھی 24 مئی کو ہو گا، جس کی منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، فنانس بل اور صوبائی فنانس کمیشن کی سفارشات کی منظوری لی جائے گی۔ وزیرخزانہ خیبرپی کے آفتاب عالم نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت وفاق سے پہلے بجٹ پیش کرے گی۔ اپوزیشن بجٹ میں تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت بات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...