آئندہ بجٹ میں پنشن میں اضاضہ، ریٹائرمنٹ پر یکمشت ملنے والی رقم میں کمی متوقع 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشن کے نظام اور سرکاری ملازمت کے ساتھ منسلک فوائد میں کچھ تبدیلیاں کی جا رہی، ان تبدیلیوں سے نئے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازم کی ’ ٹیک ہوم پنشن‘ میں اضافہ ہو جائے گا۔ ریٹائرمنٹ پر یک مشت ملنے والی رقم میں کمی واقع ہوگی، ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے لیے صوبہ کے پی کے میں  کی جانے والی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت وزارت خزانہ کے پاس پنشن سے منسلک جو اصلاحات زیر غور ہیں اس میں کمیوٹیشن کی موجودہ شرح کو 35 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ فل پنشن کی بحالی کی معیاد 15 برس سے زائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ فل پنشن کی بحالی پہلے دس سال ہوا کرتی  تھی جس کو  15 سال کیا گیا، کموٹیشن کی شرح کم کرنے سے ملازم کی ٹیک ہوم پنشن میں اضافہ ہو جائے گا، مرحوم کی بیوہ کے انتقال کے بعد بیٹی کے لیے پنشن کی معیاد 10 سال کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازم اگر دوبارہ کسی سرکاری ادارے میں ملازمت حاصل کر لے تو اس کی ملازمت کے عرصہ میں پنشن  کو معطل رکھنے کی تجویز ہے۔ ملازم دو جگہوں سے پنشن نہیں لے سکے گا، ملازمین کے لیے  ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔ اس پر ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، پنشن کے نظام میں اصلاحات آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام لینے کی شرائط کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...