اسلام آباد (خبر نگار) قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیچاجی نے ملاقا ت کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، باہمی دلچپسی کے امور سمیت بین الاقوامی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترکیہ کے سرمایہ کار پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہوں۔