ضلعی زکوٰۃ آفس کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک

قصور (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ زکوٰۃ و عشر پنجاب کی ہدایات پر ضلعی زکوٰۃ آفس قصور کے زیر اہتمام زکوٰۃ کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر قصور اشفاق احمد خاں،انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور محکمہ ہذا کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر اشفاق احمد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ ایک مذہبی فریضہ ہے جو صاحب حیثیت افراد سے لیکر غرباء و مساکین میں تقسیم کی جاتی ہے۔زکوٰۃ کی تقسیم کا طریقہ کار انتہائی صاف اور شفاف ہے۔

ای پیپر دی نیشن