الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) کرغزستان میں پاکستانی طلباء اور طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں حکومت پاکستانی طلباء کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران چوہدری منیر احمد سردار جاوید سرور بیگوکا اور صدر زرعی ادوایات چوھدری الطاف حسین نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرغزستان میں پھنسے ہوئے طلباء کو فوری واپسی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔