نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریاں لگاکر عوام کودہلیز پرانصاف پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ ایس ڈی پی او سرکل مریدکے حاجی ملک طاہر صدیق‘ ایس ایچ او تھانہ نارنگ رانا اعظم‘ ایس ایچ او سٹی ولی حسن پاشا‘ ایس ایچ او تھانہ صدر سید ظہیر عالم شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی اور عوام دوست پولیس اہلکار محکمہ پولیس کا جھومر ہیں کرپٹ بدیانت اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے عوام کو تنگ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں۔
کھلی کچہریاں لگاکر عوام کودہلیز پرانصاف پہنچانا اولین ترجیح ہے:بلال ظفر
May 23, 2024