شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر لیبر ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ میں انڈسٹریل ورکرز کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی تقریب میں سیکرٹری لیبر پنجاب نعیم غوث، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر لاہور توقیر الیاس چیمہ،اور ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر لاہور نارتھ عمران حیدر ٹیپو نے 900 سے زاہد ورکرز کو ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی مد میں 27 کڑور کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر شیخوپورہ اسحاق حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہدہ لطیف، لیبر آفیسر، ملک عمران نسوانہ، لیبر آفیسر سعد احمد، اور لیبر انسپکٹر رانا آزاد سمیت انڈسٹریل ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔