شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں وائے این اے کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نرسنگ ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر میڈم فائزہ کنول نے کی، تقریب میں ڈاکٹر والیہ، میڈم آسیہ، تسنیم زاہد، عصمت زہرہ، عابدہ پروین، عذرہ پروین، کوثر شمیم، بشریٰ ستار سمیت انچارج نرسز و ہیڈ نرسز و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر کیک کاٹا گیا ، شرکاء سے خطاب کرتے چیئرمین وائے این اے تسنیم زاہد نے کہا کہ نرسز شعبہ صحت کا کلیدی جزو ہیں جن کی خدمات کو پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا۔