گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم اور نڈر لیڈر تھے ،پاک ایران خوشگوار اور مضبوط تعلقات کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی شہادت پر پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔
ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم، نڈر لیڈر تھے:ڈاکٹر حمیرا طارق
May 23, 2024