وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل وفد بھی ہے، جن مین وزیر دفاع خواجہ آصف، جام کمال، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے انتخاب کے بعد یہ متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہے۔دورے کے وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات متوقع ہے جبکہ ملاقات میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعاون پر گفتگو ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم کی اماراتی کاروباری برادری اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن