پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آج ڈربی میں پہلے ون ڈے میں مدمقابل ہونگی،تین میچوں کی ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔تفصیلات کےمطابق تین ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد قومی ٹیم کا اگلا امتحان آج سے ون ڈے سیریز میں ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیمیں آج ڈربی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہونگی۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 مئی کو ٹاؤنٹن اور تیسرا میچ 29 مئی کو چیمسفرڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہے اور یہ پاکستان کی آٹھویں اور آخری سیریز ہے۔ پاکستان اس وقت دس ٹیموں پر مشتمل ویمنز چیمپئن شپ میں 16 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان اورانگلینڈویمنزکرکٹ ٹیمں آج مدمقابل ہونگی
May 23, 2024 | 12:18