ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار سے 623میگاواٹ تک پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 623 میگا واٹ تک پہنچ چکا ہے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 25ہزار 800 میگا واٹ جبکہ پیداوار 19ہزار 177 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 650 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ونڈ پاور پلانٹس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے197،بگاس سے 138 اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ملک بھر میں شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیاہے۔لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے تجاوزکرگیا
May 23, 2024 | 12:55