سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

صارفین کےلئے خوشخبری،مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ہوگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 5315 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر کی کمی سے 2355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 800 روپے ہوگئی    ۔

ای پیپر دی نیشن