وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہے پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کردی گئی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا پنجاب کے تمام اضلاع میں روٹی کی قیمتیں کم ہو گئیں.الحمدُللّہ ہم نے پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کر دی ہے۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے باہر کر دیاتھا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔مریم نوازکا کہنا تھا دوردراز علاقوں میں ہنگامی حالت میں مریض ایئر ایمبولینس میں منتقل ہوگا .وزیر اعلیٰ پنجاب نے طلبہ کے لیے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔بریفنگ میں بتایا گیا طلبہ وطالبات کو ہارٹ اٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی،ایئرایمبولینس سروس کے لیے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا.ایئرایمبولینس سروس کے لیے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔