سی پی اےن ای کی نئی قےادت مےڈےا کی آزادی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی: امتےاز عالم

لاہور(آن لائن)ہمےں ےقےن ہے کہ سی پی اےن ای کی نئی قےادت مےڈےا کی آزادی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی،ےہ بات سا¶تھ اےشےن فری مےڈےا اےسوسی اےشن (سافما) کے سےکرٹری جنرل امتےاز عالم نے سی پی اےن ای کے نو منتخب عہدےداروں کے اعزاز مےں سافما کی جانب سے دئےے گئے اےک عشائےے مےں کہی، انہوں نے کہا کہ جمہورےت کی بقاءکےلئے مےڈےا خاص طور پر اخبارات کا کردار بہت اہم ہے اورپاکستان اس وقت جن مشکلا حالات سے گزر رہا ہے اس مےں مےڈےا کو اپنی ذمہ داریوںکا بھرپور احساس ہے،امتےاز عالم نے سی پی اےن ای کے صدر خوشنودعلی خان اور سےکرٹری جنرل عامر محمود کو سافما کے مکمل تعاون کا ےقےن دلاتے ہوئے کہا کہ سافما سی پی اےن ای کے ساتھ مل کر اےڈےٹرز کے شعبے کو مضبوط اور مزےد م¶ثر بنانے کےلئے سےمےنار اور ورکشاپس کا اہتمام کرے گی،سی پی اےن ای کے صدر خوشنود علی خان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ بلوچستان اورسرحد سمےت تمام شورش زدہ علاقوں مےں اخبارات انتہائی عدم تعاون کا شکار ہےں اور مرکزی اور صوبائی حکومت ان کو تحفظ فراہم کرنے مےںبری طرح ناکام ہےں،انہوں نے حکومت کو انتباہ کےا کہ وہ کسی بھی اخبار ےا مےڈےا گروپ کے خلاف کسی بھی قسم کا قدغن لگانے کی کوشش نہ کرے ،انہوں نے کہا کہ سی پی اےن ای کسی بھی اخبار کی ادارتی پالےسی کے باعث اشتہارات کی بندش کو آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتی ہے،انہوں نے سافما کی پےشکش کو مثبت قرار دےتے ہوئے سافما کاشکرےہ ادا کےا۔

ای پیپر دی نیشن