سرمایہ دارانہ نظام کے اثرات سے ملکی معیشت کو بحران سے نہیں بچا سکے : ہوگوشاویز

Nov 23, 2009

سفیر یاؤ جنگ
کراکس (اے پی پی) وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام معیشت کے پیمانوں کے مطابق ملکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ اس نظام میں ترقی کو سماجی خدمات کے بجائے صنعتی پیداوار کے تناظر میں جانچا جاتا ہے۔ اتوار کو وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ عالمی سطح پر سرمایہ درانہ نظام کی خرابیوں کے اثرات ہماری معیشت کو بھی اقتصادی بحران سے محفوط نہیں رکھا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملکی معیشت میں 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے صنعتی پیداوار، روزگار اور دیگر اداروں کی استعداد کار بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کساد بازاری کے اثرات کو زائل کرنے کےلئے وینزویلا میں بڑے اداروں کو قومی تحویل میں لیا جارہا ہے جن میں کمیونیکیشن، توانائی، خوراک سے متعلقہ شعبوں کو قومی تحویل میں لیا جارہا ہے۔
مزیدخبریں