جمیعت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریفارمڈ جی ایس ٹی سے عوام پرذیادہ بوجھ نہ پڑا تو اس پرحکومت کا ساتھ دیں گے۔

Nov 23, 2010 | 07:33

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نےکہا کہ ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ حکومت کے اتحادی ہیں اس لیے درست مؤقف کی تائید کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وہ آج کشمیر کمیٹی کے ہمراہ لندن روانہ ہورہے ہیں۔ ايک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے دورہ برطانیہ کے حوالے سے انصار برنی کا بیان غیر معقول لگتا ہے، وہ پاکستان میں تو مجھ پر پابندی کی بات کرسکتے ہیں لندن میں نہیں۔
مزیدخبریں